ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا سنسنی خیز نتیجہ آ گیا
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمرجنگ ٹیمز ایشیاءکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
کولمبو کرکٹ کلب گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان محمد رضوان نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے اور سعود شکیل نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان صفر، ذیشان ملک 17، حسین طلعت 0، سعد علی 4، خوشدل شاہ 2، محمد الیاس 5، عاشق علی صفر، محمد اصغر 5 اور محمد موسیٰ 2 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
بھارت کی جانب سے مایانک مرکاندے نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انکیت راجپوت اور جیانت یادیو نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اتیت شیتھ اور شمس مولانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 28 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کی جانب سے نتیش رانا نے 60 اور ہمت سنگھ نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں جبکہ روتوراج گائکواڑ نے 20، انکوش بینز نے 9 اور شمس مولانی نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ، محمد موسیٰ اور عاشق علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تاہم ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔