وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلا غیر ملکی دورہ، 17 دسمبر کو چین روانہ ہوں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی بیرونی دوروں پر روانگی کیلئے تیار ہو گئے ہیں جن کا پہلا پڑاﺅ دوست ملک چین ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 17 دسمبر کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس تین روزہ دورے میں پنجاب کے بعض وزراءبھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کا مقصد سی پیک منصوبوں سے متعلق معاملات طے کرنا ہے۔