وہ ملک جس نے سنی لیونی اور کروشیا کی صدر کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا، نام جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2018ءکے خاتمے کا وقت قریب آتے ہی رواں سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے نام سامنے آئے تو یہ دیکھ کر بھارتی بھی شائد حیران رہ گئے ہوں گے کہ سنی لیونی کو ان سے زیادہ پاکستانی پسند کرتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں تو ایسا ہی تھا مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیشیوں نے سنی لیونی کیساتھ ’محبت‘ میں پاکستانیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور اس کیساتھ وہ کروشیا کی 50 سالہ صدر کولندا گرارکیتاروویچ کے بھی ’دیوانے‘ ہیں جنہیں وہ اس سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔
گوگل ٹرینڈز کے مطابق سنی لیونی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں مگر بنگلہ دیش میں ان کی ’پوزیشن‘ پانچویں رہی جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے باسی بھارتیوں اور پاکستانیوں سے بھی زیادہ سنی لیون کو پسند کرتے ہیں
بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت یورپی ملک کروشیا کی 50 سالہ صدر کولندا گرابار کیتارو ویچ ہیں جنہیں سال 2018ءمیں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔