پاکستان کو 284 ملین ڈالرز مل گئے مگر کہاں سے؟ حیران کن خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور پاکستان کے درمیان 284 ملین ڈالرز قرض کا معاہدہ ہو گیا ہے جو ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیساتھ 284 ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں اور اس رقم سے ملک میں پاور ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر کیا جائے گا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک 284 ملین ڈالرز کے علاوہ بھی 4 ملین ڈالرز دے گا جو بجلی بنانے کے پراجیکٹ میں استعمال کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کی ترقی کیلئے تین سالوں کے دوران 7.1 بلین ڈالر دے گا۔