پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام ایک مرتبہ پھر مل بیٹھے, سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید قمر جاوید باوجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 216ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں داخلی سیکورٹی سے متعلق جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علاقائی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور ایل او سی سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں داخلی سیکورٹی کے لئے جاری استحکام آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔