ہوائی جہاز میں ایک ٹکٹ پر سیٹوں کی پوری قطار حاصل کرنے کا طریقہ ماہر نے بتادیا

ہوائی جہاز میں ایک ٹکٹ پر سیٹوں کی پوری قطار حاصل کرنے کا طریقہ ماہر نے بتادیا
ہوائی جہاز میں ایک ٹکٹ پر سیٹوں کی پوری قطار حاصل کرنے کا طریقہ ماہر نے بتادیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کا طویل سفر بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے لیکن اب ایک ماہر نے ایک ٹکٹ میں سیٹوں کی پوری قطار حاصل کرنے کا ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ طویل ترین سفر بھی آرام سے کر سکیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیلبرٹ اوٹ نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ مسافروں کو ہمیشہ ’ایکسپرٹ فلائر‘ (Expert Flyer)نامی ایپلی کیشن استعمال کرنی چاہیے۔ جب بھی کسی پرواز میں کوئی انتہائی موزوں سیٹ خالی ہو تو یہ ایپلی کیشن آپ کو اس کے متعلق آگاہ کرتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ ایسی سیٹ کے متعلق بھی بتاتی ہے جس کی قطار میں موجود باقی تمام سیٹیں خالی جا رہی ہوں۔ یوں آپ ایک ٹکٹ میں پوری قطار کی سیٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

جیلبرٹ کا کہنا تھا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ الرٹ بھی سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ جب کوئی آپ کی مرضی کی سیٹ کسی پرواز میں خالی ہو تو یہ نوٹیفکیشن کے ذریعے آپ کو مطلع کر دے۔ جیلبرٹ نے سیٹ اپ گریڈ کروانے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سیٹ اپ گریڈ کرکے اپنے سفر کو آرام دہ بنانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ ان اوقات میں سفر کریں جب پروازوں پر زیادہ رش نہیں ہوتا۔ اس کے لیے بینکوں کی چھٹی والے دن بہتر ہوتے ہیں۔ ان دنوں میں کاروباری لوگ زیادہ سفر نہیں کرتے چنانچہ بزنس اور فرسٹ کلاس میں سیٹیں خالی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس کے لیے آپ کو ایئرپورٹ پر جلدی پہنچنے کی کوشش بھی کرنی چاہیے تاکہ سب سے پہلے سیٹ اپ گریڈ کرنے کا موقع پا سکیں۔سیٹ اپ گریڈیشن کے لیے آپ کا لباس بہت مناسب اور فرسٹ کلاس کے مسافروں جیسا ہونا چاہیے اور جہاز کے عملے کے ساتھ آپ کا رویہ بہت اچھا رہنا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس