24 سالہ لڑکی نے 2 مرتبہ 58 کلو وزن کم کر ڈالا

24 سالہ لڑکی نے 2 مرتبہ 58 کلو وزن کم کر ڈالا
24 سالہ لڑکی نے 2 مرتبہ 58 کلو وزن کم کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہاں موٹاپے کے شکار افراد کے لیے ایک بار وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ نیوزی لینڈ میں ایک 24سالہ لڑکی نے دو مرتبہ اپنے وزن میں 58کلوگرام کمی کر ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق آک لینڈ کی اس آریانا اومیپی نامی لڑکی نے پہلے اپنے وزن میں 58کلوگرام کمی کی لیکن پھر اس نے کھانے پینے کی وہی عادت دوبارہ اپنا لی جس سے اس کا وزن دوبارہ اتنا ہی بڑھ گیا، جس پراس نے دوبارہ اسے کم کرنا شروع کیااور ایک بار پھر اس میں 58کلوگرام کمی کر لی۔


آریانا کا کہنا تھا کہ ”میں بچپن سے ہی بسیار خوراور موٹاپے کی شکار تھی۔ بیس سال کی عمر میں میرا وزن 126کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔ تب پہلی بار میں نے وزن کم کرکے صحت مند ہونے کا فیصلہ کیا اوراپنی خوراک پر قابو پا کر صرف 11ماہ میں اس میں 58کلوگرام کمی کر ڈالی، لیکن میرا خود کو خوراک سے روکے رکھنا عارضی ثابت ہوا۔ وزن کم کرنے کے بعد میں بے بس ہو گئی اور دوبارہ اسی طرح کھانے لگی جس سے سارے کا سارا موٹاپا واپس آ گیا۔جس پر میں نے کچھ عرصہ قبل دوبارہ ہمت باندھی اور ایک بار پھر اسے کم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔“


اپنی ڈائٹ کے متعلق بتاتے ہوئے آریانا نے کہا کہ ”میں نے دونوں بار وزن کم کرنے کے لیے کوئی خاص ڈائٹ پلان نہیں بنایا تاہم میں نے اپنی خوراک سے فاسٹ اور جنک فوڈز کو نکال دیا اور صحت مندانہ کھانا کھانے لگی۔اس کے علاوہ میں جہاں ایک ہی وقت میں بہت زیادہ کھاتی تھیں وہیں کھانے کے وقفے میں کمی کرکے زیادہ بار تھوڑا تھوڑا کھانا شروع کر دیا۔اب مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی خوراک پر قابو پا لیا ہے اور دوبارہ کبھی موٹاپے کا شکار نہیں ہوں گی۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -