”میں آپ کے پروگرام سے قانونی اصطلاحات سیکھتا ہو ں“وہ صحافی جسے چیف جسٹس نے جج کہہ کر مخاطب کردیا

”میں آپ کے پروگرام سے قانونی اصطلاحات سیکھتا ہو ں“وہ صحافی جسے چیف جسٹس نے ...
”میں آپ کے پروگرام سے قانونی اصطلاحات سیکھتا ہو ں“وہ صحافی جسے چیف جسٹس نے جج کہہ کر مخاطب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سینئر صحافی عبد القیوم صدیقی کو جسٹس قیوم کہہ کر مخاطب کردیا ۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صحافیوں کی تنخواہوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔سپریم کورٹ نے عدم ادائیگی کرنے والے میڈیا ورکز کو ہر ادارے کو اپنا الگ نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ملازمین بقایاجات اور ورکرز کی تفصیلات اپنے نمائندے کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینئر صحافی عبد القیوم کو جسٹس کہہ کر مخاطب بھی کیا ۔صحافی اسد ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ صحافیوں کی تنخواہوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سینئر صحافی قیوم صدیقی کو جسٹس قیوم صدیقی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ آپ کے پروگرام سے میں قانونی اصطلاحات سیکھتا ہوں۔

سپریم کورٹ نے تمام ورکز کے بقایاجات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -