’ہم گرفتار ہونے کے لئے کہاں پہنچیں؟‘ 3 خاتون پولیس اہلکاروں کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا پر مردوں کی خواہش
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کوئی ایسی بات نہیں کہ جس کی خواہش کی جائے لیکن آسٹریلیا میں تین خواتین پولیس اہلکاروں کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایسے مردوں کی قطار لگ گئی ہے جو گرفتار ہونے کے خواہش مند ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تینوں خوبرو پولیس اہلکار کوئنزلینڈ پولیس میں ملازمت کرتی ہیں اور ان کی تصویر بھی کوئنزلینڈ پولیس کے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی جب وہ پٹرولنگ کر رہی تھیں۔
یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ مردوں کی طرف سے کمنٹس کی بوچھاڑ شروع ہو گئی۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’گرفتار ہونے کے لیے ہم کہاں پہنچیں؟‘ایک اور شخص نے لکھا کہ ’میں نے تمام جرائم کر رکھے ہیں، مجھے گرفتار کر لیں۔‘ تیسرے نے کہا کہ ’میں بدھ کے روز گرفتار ہونا چاہتا ہوں پلیز۔‘ ایک شخص شاید شادی کا خواہاں تھا جس نے پوچھ لیا کہ ’آپ تینوں میں کوئی غیرشادی شدہ بھی ہے؟‘ ایک آدمی نے کہا کہ ’پولیس اتنی خوبصورت ہو گئی ہے؟ اب مجھے بھی قوانین کی خلاف ورزی شروع کر دینی چاہیے۔‘