چھٹیوں پر گئے شوہر نے 50 کروڑ روپے کے لئے بیوی کو قتل کر ڈالا

چھٹیوں پر گئے شوہر نے 50 کروڑ روپے کے لئے بیوی کو قتل کر ڈالا
چھٹیوں پر گئے شوہر نے 50 کروڑ روپے کے لئے بیوی کو قتل کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) لالچ بری بلا ہے جو انسان کو اس قدر اندھا کر دیتی ہے کہ اس کا خون ہی سفید ہو جاتا ہے۔ اس چینی شخص ہی کو دیکھ لیں جس نے لائف انشورنس کی رقم کے لالچ میں اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا ہے۔ شنگھائسٹ کے مطابق ژینگ وئی فین نامی یہ شخص اپنی بیوی اور 20ماہ کی بیٹی کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لیے تھائی لینڈ گیا جہاں فوکیت شہر میں قیام کے دوران اس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے سوئمنگ پول میں پھینک دیا اور ڈوب کر مرنے کا ڈرامہ رچا دیا۔
ژینگ نے جب اپنی بیوی کے والدین کو اس کی موت کے متعلق بتایا تو انہیں شک ہوا کیونکہ ان کی بیٹی بہت اچھی تیراک تھی۔ جب اگلے روز ژینگ واپس چین آیا تو لڑکی کے والدین اسے لے کر واپس تھائی لینڈ چلے گئے جہاں ان کی بیٹی کی لاش مردہ خانے میں پڑی تھی۔ والدین نے دیکھا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جس پر انہوں نے تھائی پولیس کو رپورٹ کر دی۔
جب پولیس نے ژینگ سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی لائف انشورنس کی رقم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کی ایک درجن سے زائد لائف انشورنس پالیسیاں خرید رکھی تھیں اور اس کی موت کی صورت میں ان تمام پالیسیوں سے اسے 3کروڑ یوآن (تقریباً60کروڑ 96لاکھ روپے)کی رقم حاصل ہونا تھی۔پولیس نے ژینگ کے لیپ ٹاپ کی تلاشی لی تواس میں سے بہت بڑی تعداد میں فحش فلمیں بھی برآمد ہو گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -