وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق اس اہم ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص ہوا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی ۔