سیاسی گند صاف کرنے کیلئے 20پچیس لوگوں کوپکڑ کر کنویں میں پھینک دیا جائے :حفیظ اللہ نیازی کامشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ پاکستان سے سیاسی گند صاف کرنے کیلئے 25پچیس لوگوں کوپکڑ کر کنویں میں پھینک دیاجائے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف جو اصول بتاتی ہے ، اس میں کوئی ایک نکتہ بتا دیں جو تحریک انصاف کے بیانیے کو سپورٹ کرتاہے ، شہباز شریف کو اس لئے چیئر مین پی اے سی نہیں بنایاجارہاتھا کہ ان پر نیب کے کیسز ہیں لیکن کے پی میں نیب کیسز کے باوجود سپیکر کے پی اسمبلی کو چیئر مین پی اے سی بنادیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے سے لگتا ہے کہ حکومت پہلے قائمہ کمیٹیوں کے معاملات سے کتنی لاعلم تھی ۔انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت بڑی تکلیف میں مبتلاہے ، پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ایک مہربانی کی جائے کہ وہ لوگ جن کے نکلنے سے پاکستان کی سیاست سے گند صاف ہوجائیگا ، ان کوپکڑکرکسی کنویں میں پھینک دیں ۔