عثمان ڈارنے عمران خان کو اپنے سحر میں مبتلاکرلیاہے :سلیم صافی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عثمان ڈارنے عمران خان کو اپنے سحر میں مبتلا کرلیاہے،جب وہ شخص جس پر نیب میں کیس ہووزیراعظم بن سکتاہے ، وزیر دفاع بن سکتا ہے تو پھر وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئر مین کیوں نہیں بن سکتا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ نوازشریف اپنے بیانیے کی تذلیل خودکررہے ہیں ،اس وقت میرے لئے سب سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ میرے جیسے دوصحافیوں کوگرفتار کرلیا گیاہے اور ان کی خبر تک نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں صحافت کا یہ حال ہو ، اس میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کارونا کیسے رو سکتا ہوں ؟انہوں نے کہا کہ نیب میں شہبازشریف پر ابھی تک ریفرنس نہیں بنا بلکہ ریفرنس بابر اعوان کے خلا ف بناہے ، نیب میں شہبازشریف کا کیس جس مرحلے میں ہے اسی مرحلے میں عمران خان ، پرویز خٹک کے کیسز بھی ہیں جب وہ شخص جس پر نیب میں کیس ہووزیراعظم بن سکتاہے ، وزیر دفاع بن سکتا ہے تو پھر وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کاچیئر مین کیوں نہیں بن سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کواس طرح کی حرکتوں کی اجازت ملنی چاہئے ،عثمان ڈارنے عمران خان کو اپنے سحر میں مبتلا کرلیاہے ، خواجہ آصف سے ہارنے کے بعد وہ بڑی تکلیف میں ہیں اور وہ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں تو ان کو ایسی باتیں کرنی چاہئے ۔