سب کچھ پہلے کی طرح ، تحریک انصاف کی حکومت کوئی تاریخ رقم نہیں کررہی :مظہر عباس کی رائے

سب کچھ پہلے کی طرح ، تحریک انصاف کی حکومت کوئی تاریخ رقم نہیں کررہی :مظہر عباس ...
سب کچھ پہلے کی طرح ، تحریک انصاف کی حکومت کوئی تاریخ رقم نہیں کررہی :مظہر عباس کی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہرعباس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکمت میں کوئی تاریخ رقم نہیں ہورہی ، چیئر مین پی اے سی کے حوالے سے حکومت کوپہلے ہی سمجھ لیناچاہئے تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وزیر اعظم کو صحافیوں کی گرفتاری کانوٹس لینا چاہئے ۔ تحریک انصاف کوپہلے ہی سوچناچاہئے تھا کہ بات چیت سے راستے نکلتے ہیں ، حکومت اگر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ڈھانچے کی بناوٹ کے حوالے سے پہلے ہی یہ بات سمجھ لیتی تو بات اتنی نہ بڑھتی ۔
انہوں نے کہاکہ صوبوں میں بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کوہوناچاہئے ، تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی تاریخ رقم نہیں ہورہی بلکہ تمام چیزیں پہلے کی طرح ہورہی ہیں۔

مزید :

قومی -