پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر41فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور49افراد کو حراست میں لے لیااور7دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ61 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔