خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جائیں گے :وفاقی وزیرعامر محمود کیانی

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جائیں گے :وفاقی وزیرعامر محمود ...
خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جائیں گے :وفاقی وزیرعامر محمود کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عامر محمودکیانی نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی پروزیر اعظم کا کوئی دباﺅ نہیں، وہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیں گے ۔
جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگوکرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ شہبازشریف کو چیئرمین اے پی سی بنانے کے فیصلے سے میں ذاتی طور پر اتفاق نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی خود مختار ہیں اور ان پر وزیر اعظم کی طرف سے کوئی دباﺅ نہیں ہوتا ، وہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں اور کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن پر جومقدمات ہیں ،وہ ہمارے دور میں نہیں بنے اور وہ درجنوں کی تعداد میں ہیں۔

مزید :

قومی -