قومی اسمبلی کا ماحول اچھا ہونے جارہاہے :شازیہ مری کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماشازیہ مری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا ماحول اچھا ہونے جا رہاہے ، ایوان میں مسائل پر بات کرنی چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاہے کہ ہم چاہتے تھے کہ حکومت کو یاد لائیں کہ قومی اسمبلی میں مسائل پر بات کریں بجائے اس کے حکومت کواپوزیشن اچھی نہ لگے اور اپوزیشن کوحکومت اچھی نہ لگے اور ہم قومی اسمبلی کو اکھاڑا بنا لیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ماحول اچھا ہونے جارہاہے ، اس کوخراب نہیں ہونے دیناچاہئے ۔
ان کاکہناتھاکہ مودی سرکار نے ہندوستان میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کودیوار سے لگایا ہوا ہے ، ہندوستان کو سمجھداری کا مظاہر ہ کرناچاہئے ، دونوں ممالک میں حالات خراب کرنے سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے فیصلہ کرناچاہئے کہ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود ہندوستان کارویہ کیاہے؟