تھرکا ملبہ پیپلز پارٹی پرڈال دیاجاتا ہے :ناز بلوچ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ تھر کا ساراملبہ پیپلز پارٹی پر ڈال دیا جاتاہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ تھر کاساراملبہ پیپلز پارٹی پر ڈال دیا جاتاہے ، یہ ایک بہت بڑا صحرا ہے اوریہاں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے جو تھر کول پر کہاہے اس کا کہیں ذکر نہیں کیاجاتا ، اس کا ذکر بھی کیا جانا چاہئے ۔