حکومت نے غیرمقبول فیصلے کئے :سینئر صوبائی وزیر علیم خان کااعتراف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرصوبائی وزیرعلیم خان نے کہاہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا جس کی وجہ سے تحریک انصاف کوغیر مقبول فیصلے کرنا پڑے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو بہت سے غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے جو لوگوں میں ناپسند کئے گئے اور اس سے مقبولیت میں فرق پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا اور ہمیں اورنج ٹرین کوچلانے کیلئے سالانہ درس ارب درکار ہونگے ۔
ان کا کہناتھاکہ جب ایک حکومت کے پاس اخراجات پورے کرنے کیلئے 600ارب میں سو چارسو ارب روپے کم ہوجائیں توپھر وہ حکومت کیا کرے ؟