ضمنی الیکشن میں ملک اسد کھوکھر کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبارکباد

ضمنی الیکشن میں ملک اسد کھوکھر کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے ...
 ضمنی الیکشن میں ملک اسد کھوکھر کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پی پی168 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کو مبارکباد دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ لاہور کے ضمنی  انتخاب کے نتائج نے ثابت کیاہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت عوام نے الیکشن میں سرخرو کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور ضمنی الیکشن کا نتیجہ مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، ثابت ہو گیا ہے کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کی جانے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168پر ضمنی الیکشن میں غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ملک اسدعلی کھوکھرنے کانٹے دار مقابلے کے بعد 17569ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راناخالدمحمود قادری 16892ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔