آصف زرداری کو رہائی ملنا اچھی بات ہے :شیخ رشید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوںنے کہا کہ یہ پلی بارگین کریں گے ، مارچ تک 5 کیسز میں ان کی پلی بارگین آجائے گی، بلاول بچپن سے ان پانچ کیسز میں ڈائریکٹر ہیں، ان کیسز کی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کا سیاسی مستقل ختم ہو جائے گا، بلاول بڑا چیں چیں کر رہا ہے ، اس کی چیں چیں چچ ہو جائی گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پلی بارگین سے پاکستان بہت سارے پیسے آنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالے اور سفید کوٹوں کی لڑائی میں تین جانیں گئیں، ساری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم بنیادی طور پر انتہا پسند ہیں۔ اس واقعہ پر ساری قوم شرمندہ ہے، ہم اخلاقیات سے عاری ہو چکے ہیں۔