ڈی آئی خان میں تیزرفتاری کے باعث حادثہ ، 5افرادجاں بحق ، متعدد زخمی ،مسافر بس میں پھنس گیا
ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی خان میں بس اور وین کے درمیان تصادم سے 5افراد جاں بحق اورمتعد د ہوگئے جبکہ ایک مسافر بس میں پھنس گیا ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ڈی آئی خان میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اورزخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ ایک مسافر بس کے اندر پھنس گیاجس کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔