پاک عرب ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین میں 9کروڑ کے چیک تقسیم

پاک عرب ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین میں 9کروڑ کے چیک تقسیم

  



لاہور(خبر نگار)نیب لاہور میں پاک عرب ہاؤسنگ کیس کے متاثرین کو چیک و مالکانہ حقوق کی منتقلی کیلئے تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی بطور مہمان خصوصی شرکت دیگر نیب آفیسران و متاثرین کی کثیر تعداد بھی شریک رہی، تقریب میں 118 متاثرین میں 9 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے دیگر 1900 متاثرین نے اربوں روپے مالیت پر مشتمل مالکانہ حقوق کے لیٹر وصول کئے، نیب کی جانب سے سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار کی گرفتاری سے کیس تحقیقات کا آغاز کیا گیا بعد ازاں شریک ملزم مینیجر غلام مرتضی کو بھی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کو مشروط رہائی دی گئی۔ نیب لاہورکے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاک عرب جیسے مشکل کیس کے مکمل حل کیطرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں عوام میں خدا بستا ہے اور عوام کی خدمت کر کے سرخرو ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...