90کرو ڑ کے فنڈ زسے 72ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں مختلف منصوبہ جات پر ترقیاتی کام جاری ہے اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 90 کروڑ روپے کے فنڈز سے 72 سکیموں کو مکمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 کروڑ روپے میں سے 68 کروڑ روپے 72 منصوبوں پر اب تک خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پی پی 151 میں ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ کی 09 سکیمیں، پی پی 158 میں واسا کی 02، لوکل گورنمنٹ کی 12 سکیمیں، پی پی 159 میں پبلک ہیلتھ کی 02، ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ کی 05، پی پی 160 میں واسا، ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ کی 04، پی پی 161 میں پبلک ہیلتھ کی 06،پی پی 167 میں پبلک ہیلتھ کی 10 اورپی پی 168 میں پبلک ہیلتھ کی 05، واسا کی 03 سکیمیں شامل ہیں۔ پی پی 170 میں پبلک ہیلتھ کی 06 سکیمیں شامل ہیں۔ زیادہ تر سکیموں میں 80 سے 90فیصد کام کو مکمل کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ محکمہ ڈویلپمنٹ کے تمام پراجیکٹس کو اپنی نگرانی میں مکمل کروا رہا ہے۔