پی آئی سی واقعہ او رطالبہ کی ہلاکت کے خلافتوجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

      پی آئی سی واقعہ او رطالبہ کی ہلاکت کے خلافتوجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع

  



لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پی آئی سی میں حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔وکلاء نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی پر حملہ کیا۔اس حملے میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثنائکوئین میری کالج میں ڈرائیور کی غفلت سے گیارہویں جماعت کی طلبہ کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1