مزدور تنظیموں کی طرفسے پی آئی سی میں وکلاء کے حملے کی مذمت

  مزدور تنظیموں کی طرفسے پی آئی سی میں وکلاء کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خبر نگار) ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں نے پی آئی سی میں وکلاء گردی کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایپکا ڈاکٹروں نے احتجاج میں شرکت کی جبکہ مزدور تنظیموں نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے اس حوالے سے ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی سی ہسپتال پر قانون کے رکھوالوں کا حملہ دہشتگردی ہے اور حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ایپکا کے مرکزی اور صوبائی راہنماؤں لالہ محمد اسلم، ارشد باجوہ، فضل داد گجر اور چوہدری ابو ہریرہ کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ پی آئی سی پر دھاوا بولنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس میں پولیس کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے احتجاج میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں، پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی صدر روبینہ جمیل نے کہا ہے کہ وکلاء کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے تھا، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے سیکرٹری جنرل خورشید احمد خاں، اسامہ طارق اور ساجد کاظمی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی شرمناک واقعہ ہے۔ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ ذمہ داروں کو فی الفور معطل کر دیں،