بھارت کا شہریت بل مسلمانوں کے لئے خطرہ ہے،مذہبی رہنما

بھارت کا شہریت بل مسلمانوں کے لئے خطرہ ہے،مذہبی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے بھارت کے شہریت بل کو ایک متنازعہ بل قرار دیتے ہوئے اسے بیس کروڑ بھارتی مسلمانوں کے لئے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس بل سے بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا نام نہاد دعویٰ بے نقاب ہو گیا ہے عالمی برادری بھارت کے مسلمان مخالف شہریت بل کا نوٹس لے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور جماعت اسلامی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری نے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں بھارت اس متنازعہ بل کو فوری طور پر واپس لے عالمی برادری بھی بھارت پر پریشر بڑھائے تاکہ بھارت اس بل کو واپس لے بھارت میں اس بل کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں کے لوگوں نے بھی اس بل کو مسترد کردیا ہے