تحریک انصا فکی تنظیم سازی جلد مکمل کرلیں گے،غلام محی الدین

        تحریک انصا فکی تنظیم سازی جلد مکمل کرلیں گے،غلام محی الدین

  



لاہور(پ ر)پی ٹی آئی شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان کی صدارت میں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس سے غلام محی الدین دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی تنظیم سازی کو جلد ازجلد مکمل کر لیں گے، گراس روٹ تک تنظیم سازی کی جائے گی، پارٹی عہدیداران کارکنوں سے رابطے کریں گے اور باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے، تنظیم مکمل ہونے کے بعد ساری توجہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں لگائیں گے، اجلاس میں مہر واجد عظیم خالد گجر، اکبر خان، طاہر رشیدچوہدری، احمد علی بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1