جنرل ہسپتال اکیڈمک کونسل کی طرفسے پی آئی سی واقعہ کی مذمت

  جنرل ہسپتال اکیڈمک کونسل کی طرفسے پی آئی سی واقعہ کی مذمت

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر کی زیر صدارت لاہور جنر ل ہسپتال میں اکیڈمک کونسل کا ہنگامی جلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء نے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی اور مستقبل میں ایسے انتہائی افسوس ناک واقعات کی روک تھام کے لئے انتظامی اقدامات کو یقینی بنا یا جائے۔

اجلاس میں تمام شعبوں کے سربراہان شریک ہوئے۔دریں اثنا ء پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹری جیسے شعبے سے وابستہ افراد جب اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے تو ان پر دھاوا بولا جانا کسی طور بھی جائز نہیں ہو سکتا۔ پی آئی سی کا سانحہ انتہائی دلخراش اور تکلیف دہ تھا جس سے انسانیت بھی شرما گئی انہوں نے کہا کہ کیمروں کی آنکھوں نے پوری قوم کو سچ دکھایا اب اس کے بعد قانون اپنا راستہ ضرور بنائے اور ذمہ داران کی مکمل سرکوبی ہونی چاہیے۔

جنرل ہسپتال

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...