پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،بیلم حسنین
لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملہ اور مریضوں کے جاں بحق ہونے پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے، وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ پر ہسپتالوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ پنجاب حکومت اس کی مکمل تحقیقات کرے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں سے ایسی توقعات نہیں ہوتی مگر مریضوں کو پریشان کرنا کہاں کی نیکی ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے ہسپتالوں کے غیر محفوظ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔