پی آئی سی حملہ (ن) لیگی وکلاء نے کرایا،شمسہ علی

پی آئی سی حملہ (ن) لیگی وکلاء نے کرایا،شمسہ علی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملہ ن لیگ کے وکلاء نے کروایا ان کا بار کا لائسنس منسوخ کیا جائے، ہسپتال پر حملہ جنگی جرائم ہے جو ناقابل معافی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کی باڈی ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرے۔

اور قرار واقعہ سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے جاں بحق ہونے کا افسوس ہے۔ وکیلوں نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرہ میں ہسپتالوں پر حملہ صرف ن لیگی ہی کروا سکتے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ شریف خاندان کو اللہ کے گھر اس بات کا جواب دینا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1