تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے،علماء

  تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شادی پورہ کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی کنونشن ادارۃ الفرقان شادی پورہ بند روڈ لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شادی پورہ کے امیر قاری ظہورالحق کی صدارت میں منعقد ہوا،کنونشن میں علماء کرام،ٹیچرز،پروفیسرز اور تاجربرادری نے شرکت کی۔ختم نبوت تربیتی کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا سعید وقار، مولانا پیرغلام مصطفی، مولانا عبدالواجد و دیگر نے شرکت کی۔مولانا عبدالنعیم نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔

،ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1