پی آئی سی واقعہ کو سیاسی رنگ دیتے شرم آنی چاہیے،عظمیٰ بخاری

  پی آئی سی واقعہ کو سیاسی رنگ دیتے شرم آنی چاہیے،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو پی آئی سی واقعے کو سیاسی رنگ دینے پر شرم آنی چاہیے۔وزیرقانون اور وزیر اعلیٰ کی نالائقی بری طرح سامنے آئے ہے۔حکومت نے ہنگامہ آرائی سے قبل کوئی عملی اقدامات نہیں کیے۔سپیشل برانچ نے ہنگامہ آرائی کے متعلق حکومت کو پیشگی اطلاع کردی تھی۔اس کے باوجود پنجاب حکومت خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔پنجاب کے عوام مزید اس نااہل اور نالائق حکومت کے متحمل نہیں ہو سکتے۔عمران نیازی کا ٹولہ ملک میں عدم استحکام اور افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے آیا ہے۔

عمران نیازی قوم کو سہانے خواب دیکھانے پر اب قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں۔انہوں نے مزید کہا عثمان بزدار جوکہ مکمل طور پر ایک ڈمی وزیراعلیٰ پائے گئے ہیں۔عثمان بزدار صرف عوام کو اسلام آباد آنیاں جانیاں دیکھارہے ہیں۔فیاض چوہان کو ہیرو گری بہت مہنگی پڑی ہے۔فیاض چوہان کی اپنی زبان ہی اس کی سب سے بڑی دشمن ہے۔فیاض چوہان کی زبان سے کوئی شعبہ محفوظ نہیں رہا۔فیاض چوہان نے سیاستدانوں،صحافیوں،شوبز اداکاروں سمیت ہر طبقے پر کیچڑ اچھالا۔جس کا نتیجہ کل پوری قوم سے دیکھ لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1