ضلعی افسران کے سبزی و فروٹ منڈیوں اور ہیلتھ مراکز کے دورے

ضلعی افسران کے سبزی و فروٹ منڈیوں اور ہیلتھ مراکز کے دورے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی افسران نے سبزی منڈیوں،زچہ بچہ ہیلتھ سنٹرز اور سکولوں کے دورے کئے،اے سی شالیمار مہدی معلوف نے سنگھ پورہ منڈی، گورنمنٹ پرائمری سکول باغبانپورہ، ڈینگی سروئلنس اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سنٹر کا باغبانپورہ کا دورہ کیا۔اے سی شالیمار نے باغبانپورہ مدینہ کالونی میں ڈینگی سروئلنس اور ٹیموں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا۔ اے سی رائیونڈ عدنان رشیدنے فروٹ و سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا میں ریٹ چیک کئے۔ے سی کینٹ مرضیہ سلیم نے میاں میر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے میاں میر ہسپتال میں ملازمین کی حاضری، وارڈز، ڈسپنسری، ادویات کی فراہمی اور سٹاک اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...