واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز کے پی کے کے سی ای اوز کا دورہ ایل ڈبلیو ایم سی

  واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز کے پی کے کے سی ای اوز کا دورہ ایل ڈبلیو ایم ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختون خواہ کے سی ای اوز نے ایل ڈبلیو ایم سی مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد میں واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیز پشاور، مردان، کوہات،سوات،ایبٹ آباد، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سی ای اوزنے شرکت کی۔دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔وفد کی قیادت سی ای واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاورسید ظفر علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیازاحمد،ڈی ایم ڈی طارق حسین بھٹی، ڈی جی ایم آپریشن آصف اقبال سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی۔

گئی اورلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی وزٹ بھی کرایا گیا جہاں وفد نے ویڈیو مانیٹرنگ وال کے ذریعے شہر میں جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم آپریشن آصف اقبال کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی اورمعملاتی امور سمیت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کیا جانے والا صفائی آپریشن اور دیگر امور پرتفصیلی پریزینٹیشن دی۔آنے والے وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا،افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ لاہور شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں سر گرم عمل ہے۔مزید ا س موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان رات کام کر رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...