غیر قانونی اثاثہ جات کا الزام،محکمہ ہیلتھ کے ایس او انکوائری کے خلاف مقدمہ

      غیر قانونی اثاثہ جات کا الزام،محکمہ ہیلتھ کے ایس او انکوائری کے خلاف ...

  



لاہور (اپنے نمائندے سے) غیر قانونی اثاثہ جات اختیارات کا ناجائز استعمال محکمہ انسداد رشوت ستانی لاہور ریجن نے الزام ثابت ہونے پر محکمہ ہیلتھ کے ایس او انکوائری کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ روزنامہ پاکستان کے ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد ذوالفقار علی نامی شخص کی درخواست پر محمد ارشد ورک کے غیر قانونی اثاثہ جات کی بابت تحقیقات عمل میں لائی گئی کیس کے انوسٹی گیشن آفیسر شیخ احمد کا کہنا تھا کہ دوران تحقیقات مزید شواہد سامنے آرہے ہیں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1