بھارت نے سارے خطے کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،منصورقادر ڈار

بھارت نے سارے خطے کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،منصورقادر ڈار

  



لاہور(پ ر)بھارت نے کشمیرپرغاصبانہ قبضہ جما کر سا رے خطے کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوشاں نہتے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو زیر کرنے کے لیے بھارت طرح طرح کے ہتھکنڈے اور پروپیگنڈے استعمال کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پرہیں۔کالے قوانین کی آڑمیں کشمیری عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے اورنوجوانوں کوگرفتارکرکے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ ختم کیاجارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیااورانسانی حقوق کی تنظیموں کومقبوضہ کشمیرمیں داخلے اوررپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل و کلچرل اکیڈمی منصور قادرڈارنے پنجاب یونیورسٹی پاک سٹڈی سنٹرمیں ڈین/ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹرمحمد اقبال چاولہ کے ساتھ خصوصی نشست میں کیا۔اس موقع پر پاک سٹڈی سنٹر کی سابق ڈائریکٹر و معروف سکالر و دانشور پروفیسرڈاکٹرمسرت عابد،سابق قائمقام ڈائریکٹرپاک سٹڈی سنٹرڈاکٹرامجد عباس مگسی،سابق سیکریٹری جنرل اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹراصغراقبال بھی موجو د تھے۔

اور انچارج ریسرچ ونگ جموں وکشمیرلبریشن سیل لاہورسردارساجدمحمودبھی موجودتھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...