بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے

  بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے

  



لاہور (فلم رپورٹر)شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بچوں کے خلاف ہونے والی زیادتی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ان سب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے مثبت اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے اسی صورت میں کچھ بہتری ممکن ہے۔ ماہرہ خان، زندگی ٹرسٹ کے روح رواں شہزاد رائے ودیگر نے کہا کہ بچوں کو اچھے اور برے انداز میں چھونے سے متعلق آگاہی فراہم کرنی ہے، تعلیمی اداروں کے نصاب میں اس کی موجودگی بہت ضروری ہے۔ زندگی ٹرسٹ کے سی ای او شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ بچوں کو آگاہی دینے کے لئے ایک تعلیمی پروگرام ترتیب دیا ہے، حکومت سے بات بھی کی ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں ابھی تک اس کا نفاذ نہیں ہوسکا ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں زیادتی کے بہت کم واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ایسے واقعات کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ زیبا بختیار نے کہا کہ 1990 سے بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کو اٹھا رہی ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس موضوع پر بحث کی جائے اور والدین اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔شوبز شخصیات کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کو رپورٹ کرنا ہوگا، معاشرے میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ شوبز شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سطح پر بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مل کر چلیں گے اور معصوم بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کریں گے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طا؎ہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ظالم درندوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیے۔

،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی

مزید : کلچر


loading...