پروڈیوسرشہزاداقبال کی نئی فلم”عشق مجاز“کوسنسربورڈنے پاس کردیا

  پروڈیوسرشہزاداقبال کی نئی فلم”عشق مجاز“کوسنسربورڈنے پاس کردیا

  



لاہور(آن لائن)معروف فلم پروڈیوسر شہزاد اقبال کی نئی فلم”عشق مجاز“کوسنسربورڈنے بغیرکوئی سین کاٹے بخوشی پاس کردیا،پیار،محبت،دکھ سکھ،خوشی غمی کے گردگھومتی کشمیرکی حسین وادیوں میں فلمائی گئی فلم ”عشق مجاز“کے پروڈیوسرشہزاداقبال ہیں،ڈائریکٹرایم اقبال عسکری،رائٹر جاوید ورک، سینما ٹوگرافی آصف شہزاد، اسسٹنٹ پروڈیوسرایم برہان عدنان ہیں کاسٹ میں شہزاد قبال،سارہ چودھری،ہنی خان،فاطمہ جعفری، آئینہ خان،تہمینہ خان،آصف شہزاد،فضا شاہ، ظفر لودھی،شمع نیازی،عالیہ بخاری،حمیراناز،جنت مغل،کوثر عروج، ناہید،راجہ تنویر،شہ پل،ظفراعوان،ندیم اور علی مسلم شامل ہیں،اس فلم میں اپنی خوبصورت آوازکا جادوجگایا ہے گلوکارہ صومیہ خان،وینا خان،ایم اقبال مغل،نثارخان اور علی نے،فلم کو بہت جلد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

#/s#

مزید : کلچر


loading...