سینئرزنئے اداکاروں کیلئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں، ناصر چنیوٹی

  سینئرزنئے اداکاروں کیلئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں، ناصر چنیوٹی
   سینئرزنئے اداکاروں کیلئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں، ناصر چنیوٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے اور مجھے حاجی البیلا، امان اللہ، سہیل احمد، ببو برال، خالد عباس ڈار اور جمیل بسمل جیسے لوگوں نے اپنے فن سے بڑا متاثر کیا، یہ فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور سینئرزنئے اداکاروں کے لئے ایک یونیورسٹی کی حیثیت رکھتے ہیں، خاص طور پر سہیل احمد، خالد عباس ڈار اور امان اللہ آج بھی اپنے جونیئرز کی بڑی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ مستقبل میں میرا نام ان بڑے فنکاروں کے ساتھ آئے جن کے فن سے متاثر ہو کر میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ناصر چنیوٹی نے کہا کہ تھیٹر پر لوگوں کو ہنسانہ بہت مشکل کام ہے، ہم فنکار اپنے دکھوں کو چھپا کر دوسروں کے چہروں پر خوشیاں لانے کی جستجو میں ہر وقت مصروف ہوتے ہیں اور یہی ہمارے فن کا تقاضا بھی ہے۔

مزید :

کلچر -