لوگوں کی سوچ مایوس کن‘ خدا کے سوا کوئی کامل نہیں،ارمینا خان

  لوگوں کی سوچ مایوس کن‘ خدا کے سوا کوئی کامل نہیں،ارمینا خان
   لوگوں کی سوچ مایوس کن‘ خدا کے سوا کوئی کامل نہیں،ارمینا خان

  



لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ارمینا خان نے کہا ہے کہ میرا لباس اور مذہب میرا انتخاب ہے جس کے بارے میں کوئی بھی ان سے سوال نہیں کرسکتا،بعض لوگوں کی سوچ مایوس کن ہے.خدا کے سوا کوئی بھی کامل نہیں ہے، کسی انسان کے رنگ جیسی بے وقوف چیز کی بنیاد پر کسی بارے فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں حقوق نسواں کی حامی ہوں لیکن کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی وہ میرے کپڑوں اور مذہب بارے بات کرے۔ایک سوال کے جواب میں ارمینا خان نے کہا مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ لوگ میرے رنگ بارے کیا کہتے ہیں کیونکہ اس کی شخصیت مصنوعی نہیں،اکثر لوگ پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد اپنی شخصیت چھپالیتے ہیں۔زیادہ تر لوگ اچھے ہیں لیکن کچھ منفی بھی ہوتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پبلک فگر ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں میرے جذبات نہیں ہیں آخر میں بھی انسان ہوں۔

مزید : کلچر