گلوکاری میرا اوڑھنا بچھوڑنا‘ اس کے بغیرخود کوادھورا تصور کرتی ہوں،صومیہ خان

گلوکاری میرا اوڑھنا بچھوڑنا‘ اس کے بغیرخود کوادھورا تصور کرتی ہوں،صومیہ ...
 گلوکاری میرا اوڑھنا بچھوڑنا‘ اس کے بغیرخود کوادھورا تصور کرتی ہوں،صومیہ خان

  



لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں انقلاب برپا کرنے آئی ہوں، گلوکاری میرا اوڑھنا بچھوڑنا ہے اور اس کے بنا میں خود کو ادھورا تصور کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام تک پہنچنے کے لئے دن رات محنت کی، کیریئر کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو بیان نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکار بہت باصلاحیت اور خوبصورت آوازوں کے مالک ہیں، ہمارے پاپ گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کیا جو بڑے فخر کی بات ہے۔صومیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میوزک تیار کیا جا رہا ہے جس کو نوجوان نسل بہت پسند کررہی ہے۔

مزید : کلچر