پی آئی سی واقعہ‘ واضح ہوگیا ہمارا معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن ہے‘ فنکار

  پی آئی سی واقعہ‘ واضح ہوگیا ہمارا معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن ہے‘ فنکار

  



لاہور(این این آئی)شوبز شخصیات نے وکلاء کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بولنے اور علاج معالجہ معطل ہونے سے تین مریضوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس قدر تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ سینئر اداکار جاوید شیخ، ثناء، ریشم، لیلیٰ، بابر علی، حیدر سلطا ن، افتخار ٹھاکر، شبیر جان، ثنا جاوید نے اپنے بیانات میں کہا کہ وکلاء اپنے اس انتہائی اقدام کا کیا جواز پیش کر سکتے ہیں اور یقینا ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ریکارڈ کرانا ہر طبقے کا حق ہے لیکن کسی کی جان کے ساتھ کھیلنا کسی طو رپر بھی قابل قبول نہیں اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے اورقانو ن کو بلا تفریق اپنا راستہ بنانا چاہیے۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں او رمطالبہ ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل سرپرستی کرے۔

مزید : کلچر