ڈاکٹروں کی امان اللہ کی خوراک پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
لاہور(فلم رپورٹر)ڈاکٹروں نے سٹیج کے لیجنڈ اداکار امان اللہ کے اہل خانہ کو ان کی خوراک پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کر دی۔امان اللہ کو مختلف امراض کی وجہ سے تین ماہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دو ہفتوں تک زیر علاج رہے۔ گزشتہ روز امان اللہ کا دوبارہ چیک اپ کرایاگیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزن کم ہونے اور کمزوری کی وجہ سے اہل خانہ کوان کی خوراک پر خصوصی توجہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔