آئندہ پولیو مہم میں 100فیصد نتائج حاصل کرنے کا ہدف مقرر

  آئندہ پولیو مہم میں 100فیصد نتائج حاصل کرنے کا ہدف مقرر

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے کہا ہے کہ پورے ضلع لکی مروت میں آئندہ شروع ہونے والے پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤکے مہم میں سوفیصد نتائج کا حصول ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کی تکمیل پر فرض شناسی سے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو نقد اور تعریفی اسناد سے نوازاجائیگا۔جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کمپلیکس ہسپتال لکی مروت میں پولیو سے نجات کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں پولیو کے ایریا انچارج،یونین کونسل کمیٹی ممبران، محکمہ صحت کے ذمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اورعلاقہ عمائدین ِنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرجہانگیر اعظم وزیر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی اور بچوں کیلئے خطرناک مرض کو سمجھانا اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ جس کی وائرس کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیعملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا۔کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کرکرنے سے نتائج کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نسل کو اس وبائی مرض سے ہرصورت محفوظ بنایا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...