ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ضلع باجوڑ میں 1571آسامیوں کی ضرورت
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ضلع باجوڑ میں 1571آسامیوں کی ضرورت ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پچھلے دور اقتدار میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے سرکاری سکولوں میں ریشنلائزیشن کی پالیسی متعارف کروائی۔ اس پالیسی کے تحت 40طلبہ فی استاد کے حساب سے بھرتیاں کی گئی اور یہ بھرتیاں پورے خیبرپختونخواہ میں کی گئی۔ ایک سال قبل 25ویں آئینی ترمیم کے بعدقبائلی اضلاع خیبر پختونخواہ کا حصہ بن گئے اور ضم ہونے کو ایک سال ہوگیاہے لیکن تاحال صوبائی حکومت نے ریشنلائزیشن پالیسی کوضم شدہ قبائلی اضلاع تک توسیع نہیں دی۔محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حمید اللہ جان کے مطابق اس پالیسی کے تحت ضلع باجوڑ میں 1571اساتذہ درکار ہیں۔ محکمہ تعلیم حکام کے مطابق یہ صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وہ کب اس پالیسی کو قبائلی اضلاع تک توسیع دیتے ہیں۔