نوشہرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،21 کلو چرس برآمد،متعدد گرفتار

نوشہرہ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،21 کلو چرس برآمد،متعدد گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور اور نوشہرہ کلاں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی دو موٹر کاروں کے خفیہ خانوں سے 17 کلوگرام چرس اور 04کلو گرام آفیون برآمدملزمان گرفتارڈسٹر کٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں منشیات سمگل کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ارشد خان SHO رسالپور نے رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی دروان ناکہ بندی ایک موٹر کار نمبری 610BES کو روکا گیاموٹرکار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانو ں سے 9.7کلو گرام چرس،04کلوگرام افیون اور ایک عدد پستول برآمدکر لیاملزمان نورصاحب ولد نوراللہ اور عظیم اللہ ولد سیرت خان ساکنان میران شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیانیک زمان خان SI تھانہ نوشہرہ کلاں کی نگرانی میں کھنڈر کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ جاری تھی کہ ایک مشکوک موٹر کار کو روکاگیا۔موٹرکار نمبری 1080LEF کی تلاشی لینے پر 7.5 کلوگرام چرس برآمدکر لی گئی ملزم گوہر علی ولد شاہ جہان ساکن درگئی ملاکنڈ گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر