رستم،پولیس کارروائی میں 3 اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

  رستم،پولیس کارروائی میں 3 اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

  



رستم (نمائندہ پاکستان) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب مہم جاری،تھانہ جبر پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب تین مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا،اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر و مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی رورل سرکل کے نگرانی میں ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں تھانہ جبر پولیس قتل و دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تین مجرمان اشتہاری باورخان ولد شیر محمد سکنہ جمال گڑھی، راز علی ولد محمد گل سکنہ ساولڈھیر اور محمد قاسم ولد رضا رحمت سکنہ کودینکہ کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ متعدد کارتوس برآمد ہو کر گرفتار کر کے پابند سلال کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...