خوشحال یونیورسٹی کرک، سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنوں کے طلباء کیلئے سکالر شپ معاہدہ طے

خوشحال یونیورسٹی کرک، سائنس ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنوں کے طلباء کیلئے سکالر ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)اکستان بیت المال کا فاٹا یونیورسٹی درہ آدم خیل،خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی بنوں کیساتھ مستحق طلباء وطالبات کے لئے اسکالرشپ کا معاہدہ طے پاگیا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر شاہ،وائس چانسلرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرکرک مرزاجان محسوداوروائس چانسلریونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں اور پروفیسرڈاکٹرسلطان محمودنے معاہدوں پردستخط کئے یادے رہے کہ اس معاہدوں کے تحت مذکورہ یونیورسٹیوں میں مستحق طلباء وطالبات کوپاکستان بیت المال کی جانب سے سالانہ بالترتیب-50 50 اسکالرشپ فراہم کرے گا جس میں طالب علموں کی سالانہ فیس، ہوسٹل چارجز اور ٹرانسپورٹ فیس بھی شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ ایک وقت تھاجب اس خطے میں تعلیم کی روشنی کم تھی لیکن آج یہ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ خطہ علم کا گہوارہ بن رہا ہے اور مستقبل میں بہت جلد ان یونیورسٹیوں کے نوجوان فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس ملک کے اہم منصوبوں پر فائز ہو کر وطن عزیزکانام روشن کریں گے اورملک وقوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملکوں کی ترقی بڑے بڑے تعمیراتی ڈھانچوں سے نہیں بلکہ انسانوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور انسانوں پر وسائل کے خرچ کرنے سے ہوتی ہے، عوام الناس میں جمہوری فکر، دور حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق علم و جہد سے ہی ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے فلسفہ سیاست اور مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے درہ آدم خیل میں عوامی خدمت کے لئے حاضر ہوا ہوں تاکہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ تقریب سے وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیر اعظم عمران خان کا طلباء وطالبات اسکالرشپ کے اجراء پر شکریہ ادا کیابعدازاں منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بنوں میں دالاحساس یتیم خانے کابھی افتتاح کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...