مردان،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار وں کیخلاف مہم کا آغاز

    مردان،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار وں کیخلاف مہم کا آغاز

  



مردان(بیورو رپورٹ) شہر میں ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی مہم کا آج سے آغاز ہوگیا جس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیگی۔اس حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کے سلسلے میں واک ریلی نکالی گئی جس میں ایس پی آپریشن۔، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن جمیل الرحمن سمیت شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی،ایس پی آپریشن مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مردان میں آج سے ہیلمنٹ کی پابندی مہم کا آغاز ہورہا ہے جس کا اطلاق پورے ضلع میں ہوگا۔مہم کے تحت15دسمبر2019سے موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے، مہم موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے شروع کی جارہی ہے تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آئے تو سر پر لگنے والی شدید چوٹ جس سے اموات واقع ہونے کا کافی امکان ہوتا ہے اس سے محفوظ رہ سکیں۔ والدین کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے اور مہیا کرنے سے گریز کریں کیونکہ کم عمری کی وجہ سے اکثر ایسے کمر عمر موٹر سائیکل سوار خطرناک حادثوں کا شکار ہوتے ہیں، ون ویلنگ کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس مردان مثبت کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں جو کہ اس حوالے سے مزید جاری رہے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...